پاکستان میں میڈیاکی جنگ

پاکستان میں میڈیاکاکردارکسی سے ڈھکاچھپانہیں۔ پاکستانی میڈیانےملک کی تعمیروترقی میں اہم کرداراداکیا۔ یہاں کہ آزادمیڈیاکی مثال کافی دی جاتی تھی اورصحیح بھی کیوں کہ پاکستانی میڈیانےکسی حدتک اس آزادی سےکئی بہت اچھےکام بھی کیےاورتھوڑےغلط بھی۔ اپنی آزادی کی بناپرپاکستانی میڈیانےکئی اسکینڈلزاورکرپشن کوبہت آسانی کےساتھ عوام کےسامنےپہنچایااوراسی میڈیاکی بدولت کئی باربڑےبڑےلوگوں اورسیاستدانوں کوسزائیں ملیں۔

پاکستان میں میڈیاکی اس آزادی سےیہاں کےعوام کوبہت فائدہ ہوا۔ عوامی مسائل کوپاکستانی میڈیامیں خوب اہمیت دی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سےلوگ اس کی آزادی میں آنےوالی ہررکاوٹ کوناپسندکرتےہیں۔ لیکن جب بات ہواداروں کی تولوگوں کی پسندناپسندکی اہمیت کم ہوجاتی ہے۔ بطورادارےپاکستان کاپرائیوٹ میڈیااپنےآپ کوکافی متحدسمجھتاتھالیکن حالیہ واقعات نےپاکستانی میڈیاکی اس خوش فہمی کوکافی حدتک ختم کردیا۔ پاکستان میں میڈیا کی آپس کی لڑائی کےہرجگہ چرچےہیں۔ اس کےمقاصدکیاہیں پیسہ،طاقت کاحصول یاپھرکچھ اوریہ توآنےوالےوقت میں پتاچل ہی جائےگا۔

پاکستان میں جاری دومیڈیاچینلزکی لڑائی نےباقی میڈیاؤسزکوبھی تقسیم کردیاہے۔ اس لڑائی نےبہت سی ناممکن لگنےوالی باتوں کوبہت ہی عام اورمعمول کی باتوں میں بدل کررکھ دیاہے۔ پاکستان کےعوام اورمیڈیامالکان نےکبھی سوچابھی نہ ہوگاکہ جمہوریت کاشورمچانےوالےہم چینلزپرجمہوری دورمیں بھی پابندی لگ سکتی ہےاورہماری آوازکودبایاجاسکتاہے۔ پاکستان میں جاری اس میڈیاکی لڑائی سےنقصان عوام کااورکچھ اداروں کافائدہ ہوتانظرآرہاہے۔ جن غلطیوں کی وجہ سےپاکستان کےدومیڈیاچینلزپرپابندی لگائی گئی لگتایوں ہےکہ اب ایسااشارہ دیاگیاہےکہ آئندہ ایسی غلطی کوئی نہ کرےاورپاکستان میں ایسی غلطی کی کوئی کنجائش نہیں۔

media 

پاکستان میں کچھ ادارےاپنےآپ کوسب سےاوہرسمجھتےہیں اوراطہاررائےجیسےبنیادی حقوق کوبھی یہاں کےعوام ان کےخلاف استعمال نہیں کرسکتے۔ ایسی ہی غلطی شایدپاکستان کےکچھ چینلزسےسرزدہوگئی۔ جس کےبعدجوسوچاجارہاتھااس سےکئی زیادہ ہی دیکھنےکوملا۔ اداروں کی چینلزسےناراضگی اورمیڈیاکی آپس کی لڑائی نےپاکستان میں بہت کچھ بدل دیا۔ ان چینلزکی بندش نےباقی چینلزکودبےالفاط میں بہت سی چیزیں نہ کرنےکااشارہ دیدیا۔

متحدہونےکےاس وقت میں جاری لڑائی نےپاکستانی میڈیاکےلیےکئی مشکلات پیداکیں اورشایداب یہ ہمیشہ کی ہیں اوراس وقت میں کچھ اداروں کوبہت اوپرکردیا۔ اپنےمتحدنہ ہونےکی اس غلطی کاپاکستانی میڈیاکواحساس جلد ہوگاجب پھرکبھی ملک کےسب سےشریف اداروں کےخلاف بات کرنےکاموقع آیاتو۔ یہ بات توطےہےکہ پاکستان کےمسائل زدہ عوام کافائدہ صرف آزادمیڈیاسےہی جڑاہے۔  

 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: